ایم بی بی ایس انٹرنس ’ نیٹ ‘ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انٹرمیڈیٹ بی پی سی گروپ کے طلبہ کے لیے یم بی بی ایس / بی ڈی ایس ، ایوش ایورویدک ، ہومیو پیتھی یونانی میں داخلے کے لیے اس دفعہ سی بی ایس ای کے بجائے ین ٹی اے نیشنل ٹسٹنگ ریجنسی نیٹ امتحان 5 مئی کو منعقد کرے گا ۔ اس میں شرکت کے لیے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ 30 نومبر آخری تاریخ ہے ۔ نیٹ کی مکمل گائیڈنس ، کوچنگ کونسلنگ کے لیے انٹر بی پی سی کامیاب یا سال دوم کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ اتوار 4 نومبر کو 11 بجے صبح تا 2 بجے دن دفتر روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر نام درج کروائیں ۔۔