ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کی کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ کے پہلے مرحلہ کے بعد مسلمہ مائناریٹی طلبہ کو بی سی ’ای‘ زمرہ میں 2551 رینک تک داخلہ ملا اور جی ڈی ایس کیلئے 4 ہزار رینک داخلے ملے لیکن بے شمار طلبہ جن کو داخلہ ملا وہ اگر 25 ستمبر 2 بجے تک کالج میں رپورٹ نہ کریں تو سیٹ چلے جائے گی پھر وہ دکن میڈیکل کالج، شاداں میڈیکل کالج اور ڈاکٹر وی آر کے کیلئے کونسلنگ کے منتظر ہیں پھر 26 ستمبر سے دوسری کونسلنگ PhaseII ہوگی جس میں اسنادات کی تصدیق کروائے امیدوار 5 ہزار، 6 ہزار رینک تک بھی ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس کیلئے پھر ویب آپشن دیں امکان ہیکہ داخلہ مل جائے گا چونکہ جن مسلم بی سی ای زمرہ کے طلبہ کو داخلہ ویب کونسلنگ میں ملا وہ مسلم کالجس داخلے میں ان کی مخلوعہ نشستوں پر بہ آسانی داخلہ دیا جاسکتا ہے۔