کالجس کے انتخاب کیلئے ویب کونسلنگ، چار مسلم میناریٹی کالجس شامل
حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے نیٹ
کامیاب امیدواروں کو ویب کونسلنگ کیلئے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے 7 جولائی سے کالجس کے انتخاب کیلئے ویب آپشن انٹری کیلئے 8 جولائی رات 11 بجے تک ایک تا 5 ہزار اسٹیٹ فائنل میٹرٹ رینک تک موقع دیا گیا ۔ اس کے بعد 8 جولائی تا 10 جولائی تک آحری وینک تک ویب آپشن دینا ہوگا ۔ ادارہ سیاست کے تحت سال گذشتہ 600 مسلم طلباء کو داخلے ایم بی بی ایس میں ملا ۔ اس سال چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں اے زمرہ میں 330 نشستیں اور گورنمنٹ / پرائیویٹ نان میناریٹی کالجس میں بی سی ای زمرہ میں 72 نشستیں محفوظ ہیں ۔ اس سال 500 فری سیٹ مل سکتے ہیں ۔ ایم اے حمید اور منظور احمد سے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے شخصی کونسلنگ حاصل کرسکتے ہیں ۔