حیدرآباد میں جے این ٹی یو کوکٹ پلی مرکز ، ورنگل ، وشاکھا پٹنم ، وجئے واڑہ ، تروپتی میں بھی کونسلنگ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے میڈیکل / ڈینٹل کالجس میں ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے انٹر میڈیٹ بی پی سی کامیاب ایمسیٹ 2014 کے رینک ہولڈرس کے لیے ڈاکٹر ین ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے 30 اگست تا یکم ستمبر جنرل کونسلنگ رکھا ہے ۔ اس کے لیے 30 اگست کو ایک رینک تا 1500 پھر 4500 اور یکم ستمبر کو 8500 رینک تک طلب کیا ہے ۔ امیدواروں کو تمام اسنادات ، فیس اور شخصی طور پر شریک ہونا ہوگا ۔ اس کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی جاتی اور کونسلنگ طلب کرنے کا مطلب بھی داخلہ یقینی نہیں ہوتا بلکہ رینک اور نشستوں کے لحاظ سے کونسلنگ کے ذریعہ ذخیرہ واری اساس پر نشستیں پر کی جاتی ہے اس کونسلنگ میں یونیورسٹی ، گورنمنٹ میڈیکل کالجس پرائیوٹ میڈیکل کالجس شامل ہیں ۔ یکم ستمبر تک جنرل کونسلنگ کے بعد 2 ستمبر تا 5 ستمبر ایس سی / ایس ٹی اور بی سی کے پانچ زمرہ بشمول بی سی ای کے لیے کونسلنگ ہوگی ۔ مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس اس کونسلنگ میں شامل نہیں ہوتے ان کی کونسلنگ الگ ہوگی جو کونسلنگ ختم ہوتے ہی رکھی جاتی ہے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تمام اسنادات ، ہدایات ، فیس اور دیگر تفصیلات کا ویب سائٹ پر مشاہدہ کرتے ہوئے اور اس کا پرنٹ آوٹ حاصل کرتے ہوئے اس کے مطابق شرکت کریں ۔ ویب سائٹ ntruhs.ap.nic.in۔۔