ایم بی اے کیلئے ایک کروڑ کی اسکالر شپ اسکیم

حیدرآباد کے بشمول چار شہروں میں تعلیم کی سہولت ، 31 جنوری آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس ریلیز) : ٹائمس پرو اور کیپٹل فرسٹ کے اپنے اشتراک کے ساتھ ایم بی اے کے لیے ایک کروڑ کی اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے تاکہ بہتر تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے لیکن معاشی طور پر کمزور طلبہ کا مالی تعاون کیا جاسکے ۔ مذکورہ اسکالر شپ کو ٹائمس پروکرئیر لفٹ اسکالر شپ پروگرام کا نام دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ٹائمس پرو کے صدر انیش سری کرشنا نے کہا کہ ٹائمس پرو کے بیانر تلے ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلے اور اسکالر شپ کے سینکڑوں مثالیں موجود ہیں اور اب ایم بی اے کے لیے ایک کروڑ کی اسکالر شپ کی اسکیم اس کی نئی کڑی ہے ۔ علاوہ ازیں اس اسکالر شپ کے لیے ہندوستان بھر سے منتخب ہونے والے طلبہ کو حیدرآباد کی کے ایل یونیورسٹی ، بنگلور کی جین یونیورسٹی ، پونے کی ڈی وائی پٹیل یونیورسٹی اور چینائی کی ایس آر ایم یونیورسٹی میں داخلہ کی سہولت دستیاب رہے گی ۔ علاوہ ازیں کیپٹل فرسٹ لمٹیڈ کے چیرمین وی ویرا ناتھن نے کہا کہ اس سی ایس آر پروگرام کے تحت اسکالر شپ کے حصول کے لیے طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 25 برس سے کم ہو اور وہ 10، 12 اور ڈگری میں کم از کم 50 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں جب کہ 10 ویں اور ڈگری میں ناکام ہوئے یا پھر کسی وقفہ کے بغیر تعلیم مکمل کی ہو ۔ گریجویشن کی تعلیم ہندوستان کے تعلیمی ادارے سے مکمل ہونابھی لازمی شرائط میں داخل ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ 31 جنوری آخری تاریخ ہے ۔ رجسٹریشن فارم کیلئے timespro.com/mba-scholarship-10 لنک استعمال کریں ۔۔