ایم بی اے ، ایم سی اے میں داخلوں کیلئے آخری کونسلنگ

حیدرآباد ۔ /24 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ایم بی اے ، ایم سی اے کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقدہ آئی سیٹ 2018 ء کی آخری کونسلنگ کیلئے شیڈول کا اعلان کیا گیا ۔ اس شیڈول کی روشنی میں /26 جولائی سے آخری مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ /27 جولائی کو ایسے امیدوار جنہیں کسی کالج میں داخلہ حاصل نہیں ہوا ۔ وہ امیدوار اپنے سرٹیفکیٹس کی جانچ کروانا ہوگا ۔ اس عمل کے مکمل ہوجانے کے بعد /27 تا /29 جولائی تک امیدوار کالجوں کے انتخاب سے متعلق آپشنس دے سکتے ہیں ۔ اس طرح آپشنس دیئے ہوئے امیدواروں کو /31 جولائی کے دن نشستوں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔ کنوینر آئی سیٹ 2018 ء مسٹر نوین متل نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نشستوں کے الاٹمنٹ کے ساتھ ہی امیدواروں کو متعلقہ داخلہ حاصل کئے ہوں کالجوں میں رپورٹ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن امیدواروں کو نشستیں حاصل نہ ہوئی ہوں ان امیدواروں کیلئے /30 جولائی سے کالجوں میں برسرموقعہ (اسپاٹ اڈمیشن) داخلہ دینے کا عمل شروع ہوگا۔