ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے برائے تعلیمی سال 2016-17 کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر ہے ۔ داخلہ کے لیے OUCET انٹرنس فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹس osmania.ac.in یا ouadmissions.com ان ویب سائٹس پر راست فارم کی خانہ پری کی جاسکتی ہے ۔ انٹرنس امتحان کی فیس مبلغ 450 روپئے ہے جس کو ٹی ایس / اے پی آن لائن یا کریڈٹ کارڈ / ڈیبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعہ داخل کرنا ہوگا ۔ ایم اے فارسی میں داخلے کے لیے کوئی بھی گرایجویٹ ( بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ) جس کا گریجویشن میں زبان دوم اردو ، فارسی ، عربی رہا ہو داخلہ کے اہل ہیں ۔ ان میں ڈسٹنس یا اوپن یونیورسٹی ، پی جی آر آر عثمانیہ یونیورسٹی ، مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ، امبیڈکر اوپن یونیورسٹی یا کسی اور یونیورسٹی سے گریجویشن تکمیل کرنے والے طلباء وطالبات بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد اشفاق چاند صدر شعبہ فارسی و چیرمین بورڈ اف اسٹڈیز عثمانیہ یونیورسٹی نے بتایا کہ ایم اے فارسی میں داخلے کے خواہش مند طلباء وطالبات کی سہولت کی خاطر ’ ڈاٹ کام سائبر کیفے ‘ نزد چارمینار بس اسٹانڈ پر مفت آن لائن رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440878514 یا 9885212405 پر ربط کریں ۔۔