ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ایم اے فارسی عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ کے خواہش مند طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ داخلہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس کی آخری تاریخ بغیر دیرینہ فیس کے 30 مئی مقرر ہے ۔ ایسے طلباء وطالبات داخلہ کے اہل ہیں جن کا گریجویشن میں سکنڈ لینگویج یا اختیاری مضمون اردو ، عربی یا فارسی رہا ہو ۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری صداقت نامے جیسے ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ ، ڈگری میموز ، آدھار کارڈ اور ٹی سی ، فوٹو عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ حسب ذیل ہے ۔
ouadmissions.com
اور

osmania.ac.in
۔ پرانے شہر کے طلباء وطالبات کی سہولت کیلئے
DOTCOM
انٹرنیٹ اندرون چارمینار بس اسٹانڈ اور
Global Net
روبرو لبیک ہوٹل یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن پر مفت انٹرنیٹ سرویس دی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر محمد اشفاق چاند صدر شعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی سے موبائل نمبرات 8328347770 ۔ 8317686217 پر ربط کریں ۔۔