حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مہیندرا ایکول سنٹرل ( ایم ای سی ) کالج آف انجینئرنگ حیدرآباد کا انڈو فرینچ ٹکنالوجی انسٹی ٹیوشن ہے ۔ اس ادارہ پر ڈاکٹر شری اے پی جے عبدالکلام سابق صدر جمہوریہ ہند کی میزبانی کی گئی ۔ ڈاکٹر کلام نے نوجوان انجینئرنگ طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کیا ۔ مسٹر شیوانندراجا ( وائس پریسیڈنٹ ٹیک مہیندرا ) اور مسٹر اے ایس مورتی ( سی آئی او ٹیک مہیندرا ) ، پروفیسر دھانڈے ( ڈائرکٹر ایم ای سی ) پروفیسر وائیڈیر ( ڈین اکیڈیمکس ایم ای سی ) ، مسز شلیجا راما ایر ( وائس چانسلر جے این ٹی یو ایچ ) نے ڈاکٹر شری اے پی جے عبدالکلام کا استقبال کیا ۔ ڈاکٹر کلام طلبہ اور فیکلٹی سے باہم ربط ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک نالج سوسائٹی ہے ۔ ہم کو اس سوسائٹی کے ممبر بننے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کوالا کی جانب سے ایم ای سی کی سالانہ میگزین کی اجراء عمل میں آئی ۔۔