ایم ایڈ ، بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن میں داخلے

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سریکھا سنجئے کے بموجب ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف ریہابیلیشن سائنس کے زیر اہتمام عثمانیہ یونیورسٹی سے منظورہ اور ریہابیلیشن کونسل آف انڈیا نئی دہلی سے مسلمہ ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن ( ایم آر ) بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن ( ایم آر ) اور بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن ( لرننگ ڈیبلیٹی ) میں داخلے جاری ہیں ۔ یہ تمام کورسیس دو سال پر مشتمل ہیں ۔ ایم ایڈ میں داخلے کی اہلیت بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن ( ایم آر ) ، یا بی ایڈ جنرل کے ساتھ ایک سالہ ڈپلوما ان اسپیشل ایجوکیشن جو آر سی آئی یا بی آر ایس سے منظورہ ہو ۔ اسپیشل ایجوکیشن میں 50 فیصد نمبرات جنرل میں 45 فیصد نمبرات اور ایس سی / ایس ٹی 40 فیصد نشانات مقرر ہیں ۔ بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے بی اے ، بی ایس سی ، بی کام یا کوئی بھی ڈگری جو مسلمہ یونیورسٹی سے 50 فیصد نمبرات جنرل زمرہ میں 45 فیصد اور ایس سی / ایس ٹی زمرہ سے ہوں تو 40 فیصد نشانات سے کامیاب ہوں اہل ہیں ۔ فارم داخل اور حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704694872 ۔ 24045454 ۔ 9700631537 پر ربط کریں یا ویب سائٹ thpi.in کا مشاہدہ کریں ۔۔