ایم ایچ 17 کا ملبہ نیدرلینڈس میں

دی ہیگ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا ایرلائنس کی پرواز ایم ایچ 17 کے ملبہ کے ساتھ ایک قافلہ آج ڈچ ایرپورٹ کے اڈے پر جانے کے دوران نیدرلینڈس پہنچ گیا جہاں اس بدقسمت طیارے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ ڈچ قومی چینل این او ایس پر طیارہ کا ملبہ دکھایا گیا جو 7 لاریوں میں لاد کر جرمنی کی سرحد پار کرکے نیندر لینڈس پہنچا تھا اور پولیس کی حفاظت میں فوجی اڈے پر منتقل کیا جانے والا تھا۔