ایم این ایس سے بی جے پی کی ترک تعلق کی خواہش

ممبئی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف راج ٹھاکرے کے تبصرہ کے نتیجہ میں بی جے پی کی ناسک شاخ نے قیادت سے اجازت طلب کی ہیکہ ایم این ایس کے ساتھ بلدی انتخابات کیلئے بی جے پی ترک تعلق کرنا چاہتی ہے۔ 2012ء میں بی جے پی شیوسینا کے ساتھ تعلقات توڑ کر ایم این ایس کی تائید کرنے لگی تھی جو ناسک بلدیہ کے انتخابات میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔

مودی کی تائید کے بارے میں سوالوں کا جواب دینے سے توگاڈیہ کا گریز
کولکتہ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کے قائد پروین توگاڈیہ نے وزارت عظمیٰ کیلئے بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی کی وی ایچ پی کی جانب سے تائید کے بارے میں کوئی تیقن دینے سے گریز کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ہمارے موقف کا اعلان کیا جائے گا۔