ایم ایم ٹی ایس کی ٹکر سے دو ہلاک

حیدرآباد ۔ 3؍ جنوری (سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین کی ٹکر سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے بموجب مٹو گوڑہ کے ساکن 18 سالہ ڈامنک اور 25 سالہ نوین چاری سیتاپھل منڈی دودھ باولی کے قریب واقع ریلوے پٹریاں عبور کر رہے تھے کہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین نے انہیں ٹکر دے دی ۔