نئی دہلی ۔ 11 ۔ فروری : ( این ایس ایس) : بی جے پی کے سینئیر قائد اور مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے وزیر ریلوے سریش پربھو پر اس بات کے لیے زور دیا کہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین کو ضلع نلگنڈہ میں مقدس یادادری (یادگیری گٹہ ) تک وسعت دی جائے ۔ وزیر ریلوے سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیر ریلوے سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین کو سکندرآباد تا گھٹکیسر ۔ بھونگیر ۔ یادادری وسعت دینے کی خواہش کی ۔ انہوں نے وزیر ریلوے پر اس بات کے لیے بھی زور دیا کہ ایم ایم ٹی ایس کے دوسرے مرحلہ کے لیے 200 کروڑ روپئے جاری کئے جائیں ۔۔