ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں کے اوقات میں حسب ذیل تبدیلی کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرین نمبر 4714 لنگم پلی حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس سرویس لنگم پلی سے 6 بجکر 9 منٹ کی بجائے اب 6 بجے روانہ ہوگی ۔ چندا نگر سے 6 بجکر 4 منٹ پر حفیظ پیٹ سے 6 بج کر 7 منٹ پر ہائی ٹیک سٹی سے 6 بجکر 13 منٹ پر بورا بنڈہ سے 6 بجکر 15 منٹ بھرت نگر سے 6 بج کر 18 منٹ فتح نگر سے 6 بجکر 19 منٹ پر این سی ہاسپٹل سے 6 بجکر 21 منٹ پر بیگم پیٹ سے 6 بجکر 23 منٹ نیکلس روڈ سے 6 بجکر 27 منٹ خیریت آباد سے 6 بجکر 29 منٹ لکڑی کا پل سے 6 بجکر 33 منٹ سے روانگی ہوگی ۔ اس ٹرین کی حیدرآباد آمد 6 بجکر 55 منٹ کی بجائے 6 بجکر 50 منٹ پر ہوگی ۔ ٹرین نمبر 47217 لنگم پلی فلک نما ایم ایم ٹی ایس سرویس 4 بجکر 8 منٹ کی بجائے 4 بجے روانہ ہوگی ۔ اس طرح چندنا نگر سے 4 بجکر 4 منٹ حفیظ پیٹ سے 4 بجکر 8 منٹ ہائی ٹیک سٹی سے 4 بجکر 12 منٹ پر روانگی ہوگی ۔ بورا بنڈہ سے روانگی 4 بجکر 14 منٹ بھرت نگر سے روانگی 4 بجکر 16 منٹ فتح نگر سے 4 بجکر 19 منٹ این سی ہاسپٹل سے 4 بجکر 21 منٹ بیگم پیٹ سے 4 بجکر 23 منٹ سنجیویا پارک سے 4 بجکر 27 منٹ پر ہوگی ۔ جیمس اسٹریٹ سے روانگی 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگی اور یہ ٹرین 4 بجکر 45 منٹ پر سکندرآباد پہونچے گی ۔ سکندرآباد تا فلک نما اسٹیشنوں کے مابین ٹرین سرویس کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔۔