فورم ٹو سپوٹ کے سی آر کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 15 مارچ (سیاست نیوز) فورم ٹو سپوٹ کے سی آر نے جاریہ ماہ 22 مارچ کو منعقد شدنی رکن قانون ساز کونسل کے گرائجویٹ حلقہ جات حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر اور ورنگل، کھمم، نلگنڈہ سے انتخابی مقابلہ کرنے والے ٹی آر ایس کے تائیدی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں چیرمین فورم ٹو سپوٹ کے سی آر کے عہدیداران کونڈا لکشما ریڈی، رحیم اللہ خان، میر حیدر علی خان نے پریس کانفرنس میں ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار مسٹر دیوی پرساد کو اور گرائجویٹ حلقہ ورنگل، نلگنڈہ، کھمم کے ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار مسٹر راجیشور ریڈی کو کامیاب بنانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ فورم کی جانب سے انتخابی تشہیر کے دوران تمام گورنمنٹ اور پرائیوٹ ٹیچرس سے بھی ربط پیدا کیا جارہا ہے۔ اُنھوں نے دونوں مذکورہ گرائجویٹ حلقہ جات کے رائے دہندوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ مذکورہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر فورم قائدین مسرز محمد شاہنواز خان، مظفر ندیم، شیکھر گوڑ بھی موجود تھے۔