ایم ایل سی انتخابات :کھلے بیالٹ کے تحت رائے دہی ٹی آر ایس کو دھکہ

حیدرآباد /29 مئی (این ایس ایس ) چیف الیکشن کمیشن ( سی ای سی ) نے تلنگانہ میں کھلے بیالٹ نظام کے تحت ایم ایل سی انتخابات میں رائے دہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے حکمراں ٹی آر ایس کو زبردست دھکہ لگا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی آر ایس نے چار نشستوں پر کامیابی کیلئے عددی قوت رکھتی ہے اس کے باوجود پانچ امیدوار نامزد کی ہے ۔ اس پارٹی کو شائد یہ خیال تھا کہ وہ دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی تائید سے اپنا پنچواں امیدوار بھی منتخب کروالے گی ۔ لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے کھلے بیالٹ طریقہ کار کے استعمال کے فیصلے سے ٹی آر ایس کی امیدوں پر پانی پھر سکتا ہے ۔ کیونکہ دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار رائے دہی کے موقع پر پارٹی وہپ کی خلاف ورزی کی صورت میں نااہل بھی قرار دئے جاسکتے ہیں ۔