ورنگل 15 مارچ (این ایس ایس) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج اس اعتماد کا اظہار کیاکہ ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کے امیدوار پی راجیشور ریڈی کامیابی حاصل کریں گے۔ آج یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام راجیشور ریڈی کے حق میں ووٹ دیں گے جنھوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حصول کے لئے تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کیا اور جیل بھی گئے۔ اُنھوں نے عوام سے ان کے مسائل کو حل کرنے والے قائد کو منتخب کرنے کی اپیل کی۔