حیدرآباد 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم کا تلنگانہ وقف بورڈ کا پہلا صدر نشین بننا یقینی ہوگیا ہے ۔ حکومت اور اس کی حلیف جماعت کے مابین وقف بورڈ کے متفقہ انتخاب کے تعلق سے تقریبا اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ارکان مقننہ زمرہ میں ٹی آر ایس ایم ایل سی محمد سلیم و رکن اسمبلی مجلس معظم خان کا انتخاب یقینی ہے ۔ ایسے میں الحاج محمد سلیم کا صدر نشین بننا تقریبا طئے ہوگیا ہے ۔ الحاج محمد سلیم سابق میں آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر نشین کی حیثیت سے بھی کارہائے نمایاں انجام دے چکے ہیں۔ اب جبکہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست کے اولین وقف بورڈ کی تشکیل عمل میں آ رہی ہے ایسے میں الحاج محمد سلیم تلنگانہ وقف بورڈ کے پہلے صدر نشین ہونگے ۔