حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اس سال ایم ایس کے 37 طلبہ آئی آئی ٹی مینس میں کوالیفائی ہوئے ہیں ۔ یہ طلبہ ہندوستان کے ٹاپ انسٹی ٹیوشنس جیسے بی آئی ٹی ایس ، این آئی ٹی ، وی آئی ٹی اور دیگر کورسیس میں راست طور پر داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ وہ آئی آئی ٹی ایڈوانسڈ لکھنے اور آئی آئی ٹی میں داخلہ کے بھی اہل ہیں ۔ آئی آئی ٹیز میں داخلہ حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای ( جوائنٹ انٹرنس امتحان ) میں شرکت کرنے والے طلبہ کی جملہ تعداد کا 0.1% سے بھی کم کو آئی آئی ٹی میں داخلہ مل پاتا ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی طلبہ کو اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کوشاں ہے کہ طلبہ سماج کے لیے بہتر خدمات انجام دینے والے بنیں ۔ گذشتہ 24 سال سے ایم ایس کی جانب سے مختلف سطحوں پر کام کیا جارہا ہے اور اس کے طلبہ ایس ایس سی ، انٹر میڈیٹ میں کئی اسٹیٹ رینکس اور ڈگری کالج سطح پر یونیورسٹی رینک حاصل کئے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے 2012 میں ایم ایس آئی آئی ٹی اکیڈیمی کا آغاز کیا گیا اور اس کے پہلے بیاچ کو آئی آئی ٹی مینس میں 30 رینکس حاصل ہوئے ۔ اور یہ دوسرا بیاچ ہے جس کے نتائج بہت ہی حوصلہ افزاء ہیں ۔ مسٹر انور احمد ڈائرکٹر ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی یہ سنجیدہ کاوشیں کمیونٹی اور پوری قوم کیلئے ثمر آور ثابت ہوں گی ۔۔