ایم ایس کے چیرمین کومیموری خان کا خطاب

محمد عبدالطیف خان کے میموری ڈیولپمنٹ ورکشاپ کی دہلی میں دھوم
حیدرآباد /28 نومبر ( پریس نوٹ ) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر ( آئی آئی سی سی ) کی جانب سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد عبداللطیف خان کو ’’ میموری خان ‘‘ کے خطاب سے نوازا گیا ۔ میموری ڈیولپمنٹ اور Mind Maping کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے آئی آئی سی سی نے 25 نومبر کو میموری خان کے خطاب سے نوازا ۔ محمد عبداللطیف خان کو یہ خطاب انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں منعقدہ چھ روزہ میموری ڈیولپمنٹ ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں مرکزی وزیر برائے کامرس اینڈ انڈسٹری سریش پربھو کے ہاتھوں عطا کیا گیا ۔ مرکزی وزیر سریش پربھو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین کے فن سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے پوری تقریب میں محمد عبداللطیف خان کو میموری خان کے نام سے ہی مخاطب کیا ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان کے اس میموری ورکشاپ کی دہلی میں کافی مقبولیت رہی اور بڑے پیمانے پر ان کے فن کی ستائش کی گئی ۔ وزیر موصوف نے میموری ٹرینر محمد عبداللطیف خان اور ان کی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آنے سے پہلے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں کیا نظاہرہ دیکھنے کو ملے گا لیکن جب یہاں آیا تو میموری کے استاذ جو جادو دکھایا اس سے میں حیران ہوگیا ۔ اس موقع پر عبداللطیف خان کے ذریعہ تیار کردہ میموری ڈیولپمنٹ پر مشتمل ایک نصاب کا بھی اجراء کیا گیا ۔ اس نصاب کے تحت فی الحال انہوں نے چار کتابوں کا ایک سیٹ تیار کیا ہے ۔ ورکشاپ کے تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور ان چاروں کتابوں کا سیٹ بھی مفت میں دیا گیا ۔ آئی آئی سی سی کے صدر سراج الدین قریشی نے اس موقع پر مرکزی وزیر سریش پربھو کو بتایا کہ اس ملک کے مسلمانوں کی فکر تعمیری ہے اور اگر انہیں پرامن ماحول میسر ہوتو وہ کم وسائل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دکھا سکتے ہیں ۔