بائی پی سی میں محمد عمر کو 98.6 فیصد، ایم پی سی میں مقبول کو 98.5 فیصد نشانات
حیدرآباد ۔28 اپریل (پریس نوٹ) انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات میں ایم ایس جونیر کالج نے شاندار مظاہرہ کیا۔ ایم ایس کے 279 طلبہ نے 90 فیصد یا اس سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں اور تمام اسٹریمس میں ٹاپر کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔ بائی پی سی میں محمد عمر نے 434/440 کے ساتھ 98.6 فیصد نشانات حاصل کیا۔ ایم پی سی میں محمد مقبول عالم 463/470 کے ساتھ 98.5 فیصد، سمیر احمد 463/470 کے ساتھ 98.5 فیصد، سیدہ حنیفہ فاطمہ 463/470 کے ساتھ 98.5 فیصد نشانات حاصل کئے ہیں۔ فریسہ عزیز ایم ای سی ٹاپر ہیں جنہیں 485/500 کے ساتھ 97 فیصد نشانات حاصل ہوئے ہیں۔ سی ای سی ٹاپر افراح نوشین ہیں جو 478/500 کے ساتھ 95.6 فیصد نشانات حاصل کی ہیں۔ یہ طلبہ نہ صرف زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کئے ہیں بلکہ اسٹیٹ رینکرس بھی ہیں جنہوں نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے ایم پی سی، بائی پی سی، ایم ای سی اور سی ای سی جیسے تمام اسٹریمس میں آندھراپردیش میں ٹاپ 10 کا مقام حاصل کیا ہے۔ الحمدللہ ایم ایس کی تمام شاخوں کے طلباء وطالبات لگاتار 10 سال یعنی 2005ء سے اسٹیٹ رینکس حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔ گذشتہ سال ایم ایس کے 240 طلباء و طالبات نے 90 فیصد یا اس سے زائد نشانات حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس سال یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جب ایم ایس کے 279 طلباء و طالبات نے 90 فیصد یا اس سے زائد نشانات حاصل کئے ہیں۔ ایک اور قابل ذکر کارنامہ یہ رہا کہ ایم ایس طلبہ نے نہ صرف سائنس بلکہ تمام اسٹریمس میں جیسے آرٹس اور کامرس میں بھی شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ ان شاندار کامیابیوں پر ادارہ ایم ایس نے طلباء و طالبات اپنے اسٹاف اور اولیائے طلبہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ایم ایس کے ہونہار طلباء و طالبات نے مسلم برادری کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔