حیدرآباد۔5اکتوبر(یواین آئی ) سرکردہ سائنسداں ایم ایس آر پرساد کو ڈائرکٹر جنرل (میزائلس اینڈ اسٹراٹیجک سسٹمس ) ڈیفنس ‘ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او ) مقرر کیا گیا ہے ۔ پرساد نے 1984میں مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے بی ٹیک اور آروناٹیکل انجینئرنگ میں آئی آئی ٹی بمبئی سے اپنا ایم ٹیک مکمل کیا تھا۔ گزشتہ 30برسوں سے انہوں نے ڈی آر ڈی او کے ڈیفنس پروگراموں میں میزائلس ٹکنالوجیز کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ مختلف میزائل پراجکٹس کے لئے ایرواسپیس اسٹرکچرل ڈیزائن ‘ انالائیسس اینڈ اسٹرکچرل ڈائنامکس کے شعبوں میں ان کی خدمات گراں قدر رہی ہے ۔ قبل ازیں انہیں ڈائرکٹر جنرل (ایم ایس ایس ) مقرر کیا گیاتھا۔ وہ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی ایل کا عہدہ بھی رکھتے ہیں۔