ایم ایس مشن اسکول میں کتابوں کا عطیہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( راست ) : ایم ایس مشن ہائی اسکول حسن نگر میں چھٹویں جماعت تا نویں جماعت کے طلبہ اپنے پرانے گورنمنٹ کے کتابیں پڑھنے کے بعد اپنے اپنے جونیرس ساتھیوں کو بطور تحفہ پیش کئے تاکہ اس سال جونیر کو پڑھانے کے لیے کام آسکے ۔ اس اسکول میں پڑھانے کے ساتھ ڈونیشن کا جذبہ محبت بھائی چارگی اور انسانیت کا درس بھی دیا جاتا ہے ۔ اس جذبہ کے تحت ہر سال طلبہ اپنے کتابیں استعمال کر کے بجائے ردی میں ڈال کر کچھ روپئے حاصل کرنے کے وہ اپنے چھوٹے ساتھیوں کو کتابوں کا تحفہ دینے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ اس موقع پر میلاردیو پلی کے سرکل انسپکٹر نے کہا کہ اپنے دوستوں کے اس کتابوں کو اچھی طرح پڑھ کر اچھے نشانات حاصل کر کے مستقبل میں بڑے آفسر بنے ۔ المکہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مالک نے بھی غریب 150 بچوں میں سفید یونیفارم کا تحفہ دیا ۔ سکندر معشوقی ٹی آر ایس لیڈر نے بچوں کو مبارکباد دی ۔ محمد شوکت کرسپانڈنٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کے والدین کو مبارکباد جنہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ اس کیمپ میں شرکت کی اور اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھایا ۔۔