ایم ایس لطیفی ۔40 کے نئے بیاچ کے تعارفی پروگرام سے چیرمین عبدالطیف خان کا خطاب

ہمارے نوجوان ملک کے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیمی اِداروں سے تعلیم حاصل کرکے انسانیت کو‘ ملک کو‘ اور ملت کو فیض پہنچائے
حیدرآباد 15 مئی: (پریس ریلیز) ’’ایم ایس کا ویژن ہے کہ ملک کے ہر ایک ٹاپ تعلیمی ادارہ میں اس کے طلباء کمیونٹی کا ایمبسڈر بنے‘‘۔ آج IIT طلباء کے نئے بیاچ (ایم ایس لطیفی ۔40 ) سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منینجمنٹ نے اس خواہش کا اظہار کیا۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے کارپوریٹ افس میں آج IIT کے نئے بیاچ کے طلباء کے اعزاز میں ایک تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نئے منتخب طلباء اور اولیا ئے طلباء نے شرکت کیا۔چیرمین محمد عبدالطیف خان نے IIT پروگرام شروع کرنے کے مقصد پر روشنی ڈاتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ملک کے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیمی اِداروں سے تعلیم حاصل کرکے انسانیت کو‘ ملک کو‘ اور ملت کو فیض پہنچائے۔سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 28 برسوں سے ایم ایس تعلیم کے میدان میں ملت کی رہنمائی کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس نرسری سے لیکر ڈگری سطح کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقابلہ جاتی امتحانوں میں بھی ملت کے نوجوانوں کی رہبری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے معروف ترین تعلیمی ادارو ں میں ملت کے بچوں کو داخلہ ملے اس سمت ایم ایس نے پیش رفت کی اور اللہ کے فضل سے آج ملک کے تمام معروف IITs اورs NIT میں ایم ایس کے طلباء زیر تعلیم ہیں ۔ اس کے علاوہ ایم ایس کے طلباء کی ایک بڑی تعداد گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے فری سیٹ حاصل کیا ہے۔ایم ایس کے ڈائرکٹر افضل الرحمٰن نے نئے IIT بیاچ کے ابتداء سے اخر کے مرحلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم ایس لطیفی ۔40 کے نام سے چل رہے IIT ٹرینگ کا یہ ساتواں بیاچ ہے جس میں ملک بھر سے 40 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جنہیں IIT کے قابل استاذہ کی نگرانی میں 2 برس کی کڑی ٹرینگ دی جائے گی۔ ان 40 طلباء کا اتخاب کل ہند سطح پر منعقد ٹسٹ کے بعد کیا گیا۔ تحریری امتحان میں 15 ہزار طلباء نے شرکت کی تھی جن میں سے 500 طلباء کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا۔ انٹرویو سے قبل طلباء کا Psycho Analysis ٹسٹ اور ٹیکنیکل ٹسٹ بھی لیا گیا۔ ان تمام مرحلے سے کامیابی سے گزرنے کے بعد بااخر 40 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ڈائرکٹر افضل الرحمٰن نے بتایا کہ امسال کے IIT (مین) کے ریزلٹ میں ایم ایس کے طلباء نے آل انڈیا OBC زمرہ میں 36th Rank حاصل کرکے ایک ریکارڈ بنایا۔ اسکے علاوہ 46 طلباء کو IITs اور NITs میں داخلہ ملا جبکہ 700 سے زائد طلباء نے انجرینگ مکمل کیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتک ایم ایس سے 1122 طلباء کو گورنمٹ میڈیکل کالجوں میں فری سیٹ حاصل ہوئی ہے ۔ اسکے علاوہ SSC میں گزشتہ سات برسوں سے ایم ایس کے طلباء اچھی خاصی تعداد میں 10/10 GPA حاصل کریے ہیں جبکہ انٹر میں ابتک 4 بار اسٹیٹ ٹاپر کا اعزاز حاصل کیا۔ ڈگری کالج میں بھی ایم ایس کی طلباء نے یونیورسٹی 1st Rank سے لیکر 5th Rank تک حاصل کیا۔