حیدرآباد ۔ 7 فبروری (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی پٹنہ کی رحمانی ۔ 30 کے اشتراک سے آئی آئی ٹی کیلئے ہر سال 30 طلبہ کو تربیت دے رہی ہے۔ گذشتہ سال 30 طلبہ نے این آئی ٹیز کیلئے آئی آئی ٹی مینس میں کامیابی حاصل کی۔ اس بیاچ میں داخلہ کیلئے ایم ایس رحمانی۔ 30، آٹھواں کل ہند سطح کا امتحان 12 اپریل کو 2 بجے دوپہر تا 5 بجے شام دسویں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کیلئے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منتخب طلبہ کو انٹرمیڈیٹ (10+2) کے ساتھ آئی آئی ٹی کیلئے مفت کوچنگ، طعام اور ہاسٹل کا قیام 2 سالوں کیلئے مفت فراہم کیا جائے گا۔ معاشی طور پر غریب طلبہ کو اس بیاچ میں ماہانہ 1000 روپئے اسٹائپنڈ دیا جائے گا۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ 040-66334622 ، 08143431957 پر ربط کرسکتے ہیں۔ اضلاع کے کوآرڈینیٹرس اس طرح حیدرآباد (مانصاحب ٹینک) مسٹرایم اے وصی 66820022 ، حیدرآباد (ملک پیٹ) مسٹر ایم اے فرید 66334622 ، عادل آباد، نرمل، کاغذنگر، خانہ پور، نظام آباد تمام کیلئے مسٹر شفیع اللہ 9440062685 ، کریم نگر مسٹر عرفان 9966102428 ، نلگنڈہ مسٹر یاسر 9966785681 ، کھمم مسٹر اظہر 8099817020 ، محبوب نگر مسٹر مجیب 9848247166 ، ورنگل مسٹر نعیم 9849012987 ، وجئے واڑہ مسٹر عبدالرحیم 9059790189، مچھلی پٹنم مسٹر پاشاہ 9396945679 اور کرنول کیلئے کوآرڈینیٹر مسٹر عبدالقدیر سے 9393841680 پر ربط کریں۔ ہندوستان اور گلف ممالک سے طلبہ جو آن لائن امتحان لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اپنے نام ویب سائیٹ mseducationacademy.com پر رجسٹر کروائیں یا مزید معلومات کیلئے msrahmani30@gmail.com پر ای میل کریں۔