حیدرآباد 11 اپریل (پریس نوٹ) ایم ایس رحمانی 30 آئی آئی ٹی
(IIT) کے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کیلئے انٹرنس ٹسٹ 12 اپریل کو دوپہر 2 تا شام 5 بجے منعقد ہوگا ۔ اس انٹرنس ٹسٹ میں ایسے مسلم طلباء شرکت کرسکتے ہیں جو دسویں جماعت بورڈ اسکول کے تحت منعقد شدنی2015 کے امتحان میں شریک ہوئے ہوں۔ خواہش مند طلباء قریبی سنٹرس جاکر اپنے ناموں کا فوری طور پر اندراج کرواسکتے ہیں اور اسی وقت امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اور رحمانی 30 کی جانب سے تین سال سے قومی سطح پر آئی آئی ٹی (IIT) اسکریننگ ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ منتخب ہونے والے طلباء کو انٹر میڈیٹ کے ساتھ IIT کی مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی اور ان طلباء کو دوسالہ مفت قیام و طعام کی بھی سہولتیں فراہم ہوں گی ۔ الحمد اللہ اس کورس میں داخلہ پانے والے کئی طلباء کو IIT‘NIT اور BITS جیسے نامور اداروں میں داخلہ مل چکا ہے ۔ اس سال تمام دسویں جماعت کے مسلم طلباء کیلئے اسکریننگ ٹسٹ آج منعقد ہوگا ۔ تمام طلباء ‘والدین سرپرستوں و اساتذہ کرام سے التماس ہے کہ وہ اپنی ہونہار بچوں کو مقررہ انٹرنس امتحان میں شرکت کیلئے روانہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرات پر ربط کریں۔ 040-66334622, 8143431957۔ حیدرآباد (مانصاحب ٹینک ) جناب مسیح 040-66820022‘حیدرآباد (ملک پیٹ ) جناب فرید 040-66334622‘عادل آباد ‘نرمل ‘کاغذ نگر ‘خان پور ‘نظام آباد کیلئے جناب شفیع اللہ 9440062685 کریم نگر جناب عرفان 9966102428‘ نلگنڈہ جناب یاسر 9966785681‘ کھمم جناب اظہر 8099817020‘ محبوب نگر جناب مجیب 9848247166‘ ورنگل جناب نعیم 9849012987‘کرنول جناب عبدالقدیر 9393841680‘وجئے واڑہ جناب عبدالرحیم 9059790189مچھلی پٹنم جناب پاشاہ 9396945679‘عبدالرزاق گنٹور 8977064475جو طلباء اس زریں موقع سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے ان کیلئے ایم ایس رحمانی 30 آن لائن امتحان منعقد کررہا ہے جو ماہ اپریل کے ختم تک کبھی بھی لکھا جاسکتا ہے ۔ تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائٹ www.mseducationacademy.comپر ربط کریں۔