ایم آر او ملکاجگری کا لیبیا میں مغویہ پروفیسر بلرام کے گھر کا دورہ

حیدرآباد 2 اگسٹ ( آئی این این ) رنگا ریڈی حکام نے آج لیبیا میں داعش کی جانب سے اغوا کردہ پروفیسر بلرام کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کے تعلق سے معلومات حاصل کئے ۔ پروفیسر بلرام ان چار ہندوستانیوں میں شامل ہیں جنہیں دہشت گرد گروپ داعش نے اغوا کرلیا تھا ۔ بعد میں دو کو رہا کردیا ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کے ذریعہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ لیبیا میں پروفیسر بلرام کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنائے ۔ ملکاجگری تحصیلدار نے انکے گھر کا دورہ کیا اور پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کی نقول حاصل کیں۔