ایمپلائز پنشن اسکیم 32 لاکھ ملازمین کو فائدہ

نئی دہلی 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے اس فیصلہ نے کہ ایمپلائز پنشن اسکیم 1995 (EPS-95) میں ترمیم کی جائے جسے EMFO کی جانب سے چلایا جاتا ہے کے تحت ماہانہ کم سے کم ایک ہزار روپئے کی پنشن فراہم کی جائے جس سے ایسے 32 لاکھ ملازمین استفادہ کرسکیں گے جو فی الحال اس رقم سے کم حاصل کرتے ہیں۔ قبل ازیں EPFO کی جانب سے لگائے گئے تخمینہ میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ فوری استفادہ کرنے والے ایسے ملازمین جو ایک ہزار روپئے سے کم حاصل کررہے ہیں۔ ان کی تعداد 28 لاکھ ہوگی جبکہ ایمپلائز پنشن اسکیم (EPS-95) کے تحت ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 44 لاکھ تھی۔