حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ، ریجنل آفس حیدرآباد نے سال 2015 کے لیے ای پی ایس ، 1995 اور ایف پی ایس ، 1971 کے معاملہ میں صداقت نامہ حیات کی وصولی کے لیے اقدامات کئے ہیں ۔ جسے ماہ نومبر 2014 میں داخل کرنا ہوگا ۔ تمام بنکس اور ان کی برانچس کو لائف سرٹیفیکٹ پروفارما فراہم کیے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ریجنل آفس برکت پورہ حیدرآباد میں ایک ہیلپ ڈیسک بھی دستیاب ہے ۔ تمام پنشنرس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نومبر کے ختم تک صداقت نامہ حیات داخل کریں ۔۔