حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ( ای ایس آئی سی ) نئی دہلی میں سوشیل سیکوریٹی آفیسر / منیجر گریڈ 2 / سپرنٹنڈنٹ کی 539 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب رہنا چاہئے ۔ کامرس / لاء یا مینجمنٹ شعبہ جات میں ڈگری سرٹیفیکٹ رکھنے والے امیدوار قابل ترجیح رہیں گے ۔ اور امیدوار کو ڈیٹا بیس کے ساتھ کمپیوٹر سے واقفیت کے علاوہ تین سالہ تجربہ رہنا چاہئے جب کہ امیدوار کی عمر 21 تا 27 سال کے درمیان ہو ۔ انتخاب پریلمنری اور مین امتحانات کمپیوٹر اسکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواست فیس 500 روپئے ، جسمانی معذورین اور خواتین کے لیے فیس 250 روپئے مقرر ہے ۔ درخواستیں آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 18 مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے esic.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔