نئی دہلی، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس جو اپنے ایک رفیق پر ایک سینئر ڈاکٹر کے حملے پر تین روز سے احتجاج کررہے تھے، انھوں نے نظم و نسق کے ساتھ کئی دور کے اجلاسوں کے بعد اپنی ہڑتال آج ختم کردی۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹرس اسوسی ایشن کے ایک ممبر نے کہا کہ ہڑتال ختم کی جاچکی۔ ’’ہم ڈائریکٹر سے درخواست کرتے ہیں کہ دوشنبہ کو کام کا دن قرار دیا جائے تاکہ ہڑتال کے باعث منسوخ سرجریز انجام دی جاسکیں۔‘‘
ہند۔ پاک ڈی جی ایم اوز میٹنگ
اسلام آباد ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پاس سرحد پار سے فائرنگ کے مسئلے پر غوروخوض کیا۔ ریڈیو پاکستان نے کہا کہ ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہاٹ لائن پر ہوا۔