حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ایمسیٹ 2014 میں ایم ایس کے طلباء و طالبات نے غیر معمولی طور پر شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ ایم ایس کے مینجنگ ڈائرکٹر محمد لطیف خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ یہ اعلان کرنا ایم ایس کے لیے ایک انتہائی پر مسرت لمحہ ہوگا کہ اس کی ایک طالبہ امتہ الرحیم اسماء نے آئی پی ای اختیاری مضامین میں 600 کے منجملہ 600 نشانات اور دیگر میں 160 کے منجملہ 150 نشانات کے ساتھ 142 واں جنرل رینک حاصل کیا ۔ ‘ انہوں نے کہا کہ ایمن محمدی کو 160 کے منجملہ 149 نشانات کے ساتھ 172 واں جنرل رینک حاصل ہوا ہے ۔ امتہ السلیم اصفہ کو 148 نشانات کے ساتھ 220 واں رینک حاصل ہوا ۔ اکرم النساء صوفیا کو 241 واں ، افشاں فاروقی کو 263 واں ، امارہ صوفیا کو 581 واں رینک حاصل ہوا ۔ سید عبدالتحریم نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی جنہیں 146 نشانات کے ساتھ 633 واں رینک حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے دوبارہ امتحان دیا تھا جنہیں گذشتہ سال ایمسیٹ 2013 میں 160 کے منجملہ صرف 58 نشانات حاصل ہوئے تھے ۔ ندرت کہکشاں کو 689 واں ، محمد فرحان کو 725 واں رینک حاصل ہوا ۔ صحیٰ اقبال قریشی کو 820 واں ، مدیحہ زیبا کو 881 واں ، محمد عبالکریم کو 992 واں رینک حاصل ہوا ۔ اس شاندار مظاہرہ کے ساتھ ایم ایس کے 100 سے زائد طلباء و طالبات کو انشاء اللہ سرکاری میڈیکل کونسلنگ کے ذریعہ ایم بی بی ایس کے لیے گورنمنٹ سیٹس حاصل ہوں گی ۔ ایم ایس انتظامیہ میں ان شاندار کامیابیوں پر ہونہار طلبہ کے علاوہ لکچررس اولیائے طلبہ اور دوسروں کو مبارکباد دیا ہے ۔۔