حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ، میڈیسن اور انٹرنس ایمسیٹ کیلئے ادخال فارم آن لائن کا آغاز 20 فبروری سے ہوگا۔ ایمسیٹ 17 مئی کو مقرر ہے۔ سال حال اس کے کنوینر جے این ٹی یو حیدرآباد ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سال آخر کے طلبہ ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعہ فارم داخل کرکے شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ اس کیلئے40 دن کا یوم واری اساس پر تین مضامین کا ٹسٹ میٹریئل دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر پانچسو روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ خصوصی کورس ایمسیٹ اور دیگر قومی انٹرنس امتحانات کی تیاری میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔