ایمسیٹ 17 اور آئی سیٹ کا 23 مئی کو انعقاد

حیدرآباد۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے ریاست میں مختلف پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ٹسٹوں کے شیڈول کا آج اعلان کردیا۔

اس اعلان کردہ شیڈول کی روشنی میں میڈیسن و انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کیلئے ایمسیٹ 2014ء کا 17 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ آج یہاں ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر وینو گوپال ریڈی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ 10 فروری کو ایمسیٹ 2014ء کیلئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور 2 جون کو ایمسیٹ 2014ء کے نتیجہ کا اعلان متوقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی سیٹ 2014 ء 23 مئی کو منعقد ہوگا۔ 14 فروری کو آئی سیٹ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور آئی سیٹ کے نتائج 9 فروری کو جاری کئے جائیں گے۔ صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ 5 فروری کو پی ای سیٹ اور 2 جون کو ایڈسیٹ کے علاوہ 8 جون کو لاسیٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 10 مئی کو ای سیٹ منعقد ہوگا۔ اس کیلئے 4 فروری کو باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 مئی کو پائی سیٹ ہوگا اور 5 جون کو ہی پالی سیٹ کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔ اس کیلئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 اپریل مقرر کی گئی ہے۔