حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایمسیٹ میں شریک ہونے والے امیدواروں کے لیے ہر اتوار کو تمثیلی امتحانات رکھے جارہے ہیں ۔ انجینئرنگ اور میڈیکل کے لیے الگ الگ پرچہ رہے گا اور نئے قواعد کے مطابق او ایم آر جوابی شیٹ معہ کاربن کاپی بھی مہیا کی جائے گی ۔ تاکہ اس کی مشق ہو ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس کے علاوہ سری چندرا جونیر کالج موتی گلی خلوت بھی مرکز ہے ۔تلنگانہ ایمسیٹ میں شریک ہونے والے طلبہ استفادہ کریں ۔۔