حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ میں شرکت کے لیے انٹر کامیاب طلبہ کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی بغیر جرمانہ کے 5 اپریل آخری تاریخ ہے ۔ انٹر ایم پی سی طلبہ کے لیے 3 مئی ، 4 مئی ، 6 مئی اور انٹر بی پی سی طلبہ کے لیے 8 مئی ، 9 مئی کو رکھا گیا ہے جو سی بی ٹی کمپیوٹر پر ہوگا ۔ 160 نشانات میں 40 نشانات پر کامیاب قرار دیا جائے گا ۔ اس کی کوچنگ کلاسیس صبح 8 تا 11 بجے ادارہ سیاست کے تحت سری چندرا کالج متصل پٹرول پمپ چارمینار اور رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر مہدی پٹنم میں ہورہی ہے ۔ داخلے کے لیے 8919383467 پر ربط کریں ۔۔