ایمسیٹ کے فارمس آن لائن رجسٹریشن جاری 12 مئی کو امتحان مقرر

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ تلنگانہ میں 12 مئی کو مقرر ہے ۔ اس میں انٹر میڈیٹ بی پی سی طلبہ بی فارمیسی ، فارما ڈی ، وٹرنری اگریکلچر کورسز میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ ایمسیٹ کے ذریعہ انٹر بی پی سی طلبہ کو انجینئرنگ بی ای / بی ٹیک اور بی فارمیسی ، بائیو ٹکنالوجی کورسز میں داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ انٹر کامیاب یا سال دوم کا امتحان دئیے طلبہ اس کے آن لائن فارم داخل کریں ۔ رجسٹریشن جاری ہے ایمسیٹ کی کوچنگ ماہر لکچررس کے زیر نگرانی ادارہ سیاست کے تحت دو مقامات مہدی پٹنم اور چارمینار میں ہورہی ہے ۔ محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر نام درج کرائیں ۔۔