ایمسیٹ کے رینک پر داخلے آج دکن ریڈیو پر سوال جواب

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) کے کس رینک پر کس کورس میں داخلہ ملے گا کونسا کورس بہتر رہے گا ۔ ایک نہایت معلوماتی گائیڈنس پروگرام دکن ریڈیو کے راست نشریہ میں بروز چہارشنبہ 5 بجے تا 6 بجے رہے گا ۔ جس میں کیرئیر کونسلر ایم اے حمید نے نہ صرف سوالات کے جوابات دیں گے بلکہ کونسلنگ کے طریقہ کار سے بھی واقف کروائیں گے ۔ اس کے لیے سوالات فون نمبر 040-24740024 پر 12 بجے تا 4 بجے ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔ اور دوران پروگرام راست پوچھ سکتے ہیں ۔ پروگرام کوآرڈینٹر جناب زاہد فاروقی ہے ۔۔