ایمسیٹ کی قلیل مدتی کوچنگ

پروگرام،دفتر سیاست میں رجسٹریشن ، دو مقامات پر مراکز

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ انجینئرنگ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 22 مئی کو مقرر ہے جو انٹر میڈیٹ یم پی سی کے لیے انجینئرنگ اور بی پی سی گروپ کے لیے میڈیکل اسٹریم کے لیے الگ الگ ہوتا ہے ۔ اس میں کامیابی نہیں بلکہ اچھے رینک سے داخلے ملتے ہیں ۔ اس کی قلیل مدتی کوچنگ کلاس ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی ادارہ سیاست کے تحت دو مقامات چارمینار پر سری چندرا جونیر کالج نزد سٹ ون موتی گلی اور ٹولی چوکی میں ہولی فاطمہ اسکول نزد گیلاکسی تھیٹر برنداون کالونی میں صبح 8 تا 11 بجے جاری ہے ۔ ایمسیٹ کے ماہرین اکبر صدیقی ، محمد اسماعیل ، اجمیری شریف ، عبداللہ کے خدمات حاصل ہیں ۔ دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر صبح 11 بجے تا 5 بجے نام درج کرواتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔