حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ کے بعد ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) تلنگانہ کا 2 مئی کو مقرر ہے ۔ اس کی کوچنگ کلاسیس ادارہ سیاست کے زیر اہتمام دو مقامات پر چارمینار اور مہدی پٹنم ٹولی چوکی میں رکھی جارہی ہے ۔ کوچنگ کے لیے رجسٹریشن 11 بجے تا 7 بجے تک دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کرواسکتے ہیں ۔ ماہر لکچرس کے زیر نگرانی کلاس کے ساتھ نوٹس ، ٹسٹ میٹریل اور ماڈل ٹسٹ بھی رہیگا ۔۔
روجا کی درخواست کی آج سماعت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی آر کے روجا کی درخواست کی سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ روجا نے انہیں ایک سال کے لیے آندھرا پردیش اسمبلی سے معطل کئے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے ۔ حیدرآباد ہائی کورٹ جمعرات 3 مارچ کو روجا کی درخواست کی سماعت کرے گی ۔ اس سے پہلے سنگل جج نے روجا کی درخواست کی سماعت 9مارچ تک کے لیے ملتوی کی تھی جس کے خلاف روجا نے ڈیویژن بنچ میں اپیل دائر کی ۔ روجا چتور ضلع کے ناگری اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتی ہیں ۔۔