حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے ایمسیٹ ( میڈیسن ) اور ایم پی سی کے لیے انجینئرنگ کیلئے 22 مئی کو مقرر ہے ۔ ایمسیٹ 2014 میں رینک کے لیے انٹر میڈیٹ کے 20 فیصد نشانات شمار کئے جارہے ہیں ۔ ایمسیٹ کی کراش کوچنگ 45 دن کا خصوصی پروگرام تین مراکز پر مہدی پٹنم ، چارمینار ، ٹولی چوکی میں حسب سابق رکھا جارہا ہے ۔ قابل اور تجربہ کار لکچررس کے خدمات حاصل ہیں ۔ ٹسٹ میٹرئیل کے ساتھ ماڈل ٹسٹ رکھے جائیں گے ۔ کوچنگ میں داخلے کیلئے دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے صبح 11 بجے تا 5 بجے فارم بھر کر رجسٹریشن کروائیں ۔ ایمسیٹ کی تیاری اور کونسلنگ کے طریقہ کار پر معلوماتی پروگرام بھی رہیگا ۔۔