ایمسیٹ کا 22 مئی کو انعقاد کنوینر کے پریس کانفرنس

حیدرآباد /4 مئی (این ایس ایس) انجینئرنگ اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ 2014ء کا 22 مئی کو سارے آندھرا پردیش میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ ایمسٹ کنوینر کے ایشور پرساد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایمسٹ 2014ء کے شفافیت کے ساتھ انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور 8 مئی سے ہال ٹکٹس آن لائن پر دستیاب رہیں گے، جسے امیدوار رش سے بچنے کے لئے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سال انجینئرنگ کی بنسبت میڈیسن اسٹریم کی زیادہ طلب ہے۔ اس سال میڈیسن اسٹریم کے لئے آٹھ ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جب کہ انجینئرنگ اسٹریم کے لئے دس ہزار درخواستیں کم موصول ہوئیں۔ مسٹر پرساد نے بتایا کہ تمام مراکز پر نقل نویسی کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔