حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیکل ) کے امتحانی سوالی پرچے سے واقفیت اور اچھے رینک کے مقصد کے تحت اتوار 26 اپریل کو صبح 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان ) مقرر ہے ۔ اس میں ریاستی سطح کے فیڈریشن کے تحت تیار کردہ نیا سوالی پرچہ دیا جائے گا ۔ او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق اور کلید Key بھی دی جائے گی ۔ کسی بھی کالج کے طلبہ اس میں شریک ہوسکتے ہیں ۔۔