حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : پرنسپل رحمانیہ جونیر کالج فار گرلز روبرو اسریٰ دواخانہ چارمینار کے بموجب تعلیمی سال 2018-19 کے لیے ایم پی سی اور بی پی سی کے طالبات کے لیے نیٹ اور ایمسیٹ کی فری کوچنگ دی جارہی ہے ۔ یہ کوچنگ میناریٹی اسٹوڈنٹس کو گورنمنٹ آف انڈیا کی طرف سے دی جارہی ہے ۔ اوقات 12-30 صبح سے شام 4 بجے تک ہے ۔ خواہش مند امیدوار اپنے زیراکس اسنادات 2 عدد فوٹوز اور آدھار کی زیراکس پر داخلہ لے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8096115793 ۔ 7036930620 پر ربط کریں ۔۔
اسکولی طلبہ کے لیے آزادی ہند تحریری اور انڈیا کوئیز مقابلہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : یوم آزادی کے ضمن میں اسکول میں زیر تعلیم میں طلباء و طالبات کے لیے تحریری مقابلہ بہ عنوان ’ آزادی ہند کی تحریک اور مجاہدین ‘ دیا گیا ہے ۔ اس پر انگلش ، ہندی یا اردو میں مضمون اور پراجکٹ تیار کر کے 12 اگست تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر داخل کرسکتے ہیں ۔ انڈیا کوئز کا مقابلہ اسکولی ٹیم جو دو طلبہ پر مشتمل ہوگی ۔ 12 اگست اتوار کو دو بجے تا 5 بجے رکھا گیا ۔ پہلے مرحلے میں انڈیا کوئیز پر آبجکٹیو ٹائپ ٹسٹ ہوگا ۔۔