ایمسیٹ ناکام مسلم امیدواروں کے لیے رینک کی آج آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیکل اور آئی سٹ) ناکام مسلم اقلیتی طلباء وطالبات کیلئے رینک کے حصول کیلئے 300 روپئے کا ڈی ڈی داخل کرتے ہوئے رینک پانے کی 17 جون آخری تاریخ ہے ۔ 19 جون سے ویب سائٹ رینک دے دیا جائے گا ۔ اس کیلئے مانصاحب ٹینک گورنمنٹ پالی ٹیکنیک پر صبح 10 تا 4 بجے شام رجوع ہوں ۔۔