ایمسیٹ ناکام انجینئرنگ اسٹریم کے میناریٹی طلبہ کے کونسلنگ کیلئے رینک

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ناکام مسلم میناریٹی طلبہ کو انٹر میڈیٹ یم پی سی مارکس کی بنیاد پر رینک کے لیے تلنگانہ ایمسیٹ کنوینر نے اعلان کردیا ہے ۔ انٹر میڈیٹ یم پی سی کے مارکس میمو کے ساتھ ڈی ڈی کے لیے ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھتے ہوئے درخواستیں داخل کریں ۔ اس رینک پر میناریٹی انجینئرنگ کالجس میں ذریعہ کونسلنگ مابقی نشستوں پر داخلے دئیے جاتے ہیں ۔۔