ایمسیٹ میں نشانات کیسے حاصل کریں؟، نواب شاہ عالم خاں انجینئرنگ کالج میں مفت لکچر

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (پریس نوٹ) امسال انجینئرنگ، اگریکلچر اور میڈیسن میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے کالج کے سمینار ہال میں ہفتہ 27 اپریل دوپہر 1:30 تا 3:30 بجے ایک مفت لکچر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر میر معظم علی، ڈاکٹر شیخ محمد اسداللہ، ڈاکٹر قاسم علی اور ڈاکٹر ایم ایم حسین لکچر دیں گے۔