دفتر سیاست میں لیکچر، جناب محمد اکبرالدین صدیقی کا خطاب
حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) سال حال ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لئے قومی سطح کے انٹرنس NEET نیٹ اور دوسرے ایمسٹ کے وجہ طالب علم پر ذہنی تناؤ بڑھا تھا اس کو دور کرنے اور پوری یکسوئی کے ساتھ تیاری کرنے کے لئے گائیڈنس لکچر کا اہتمام ادارہ سیاست کے تحت محبوب حسین جگر ہال میں کیا گیا تھا۔ جناب محمد اکبرالدین صدیقی ماہر ایمسٹ لکچرر نے کہاکہ مختصر مدت میں کس طرح زیادہ نشانات حاصل کرنے رینک پاکر داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تکنک بتائے اور مضمون واری اساس پر سوالات کی نوعیت سے واقف کروایا اور فزکس جس میں عمومی طور پر سوالات کی نوعیت نسبتاً مشکل ہوتی ہے اور ہر مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے اس کے لئے وقت ضائع نہ کریں بلکہ باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری پر زیادہ سے زیادہ 110 نشانات آسانی سے حاصل کریں۔ جناب محمد منظور احمد نے ایمسٹ کی کراش کوچنگ حاصل کرنے اور ماڈل ٹسٹ تحریر کرنے پر زور دیا۔ خواجہ علی شعیب نے امتحان کی تکنک بتائے۔ ایم اے حمید نے طلبہ اور سرپرستوں کے شکوک دور کرنے سوالات کے جواب دیئے اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔