ایمسیٹ اور ٹیٹ کے انعقاد کی تواریخ کا آج شام اعلان متوقع

حیدرآباد۔ یکم مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں انجینئرنگ اور میڈیسن کورسیس میں داخلوں کیلئے ایمسیٹ 2016 اور اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے ٹیٹ 2016 (ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ) کی قطعی تاریخ کا 2 مئی کو اعلان متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ایمسیٹ اور ٹیٹ کے ملتوی کردیئے جانے کے بعد دوبارہ قطعی تاریخ لہ اعلان سے قبل 2 مئی کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کریں گے اور ایمسیٹ اور ٹیٹ کے شیڈول کو قطعیت دینے کی منظوری حاصل کرنے کے بعد توقع کی جاتی ہے کہ 2 مئی کی شام تک مسٹر کے سری ہری اعلان کریں گے۔